20 جون 2025 - 05:38
احرار عالم امام خامنہ ای کے گرد متحد ہوجائیں / امریکہ اور اسرائیل ایران کو شکست دینے سے عاجز ہیں، شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا: اسلامی جمہوریہ مظلوموں اور مقاومت، فلسطین اور قدس کی آزادی کی حمایت کی نمایاں علامت ہے، اور مطلق العنان امریکہ اور مجرم اسرائیل اسے شکست دینے سے عاجز ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے:

- ہم حزب اللہ اور مقاومت اسلامی کے طور پر حق و باطل اور ایران کے قانونی حقوق اور خودمختاری اور باطل امریکہ کے درمیان، ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، کیونکہ یہ اپنی سرزمین کی آزادی اور خودمختاری کا دفاع کرتے ہیں۔

- ہم غیرجانبدار نہیں ہیں، چنانچہ ہم ایران کی قوم اور قیادت کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور امریکہ اور صہیونی ریاست کی جارحیت کے مد مقابل کھڑے ہں اور اس سلسلے میں جیسا ہم مصلحت سمجھیں گے ویسا ہی عمل کریں گے۔

- ہم تمام حریت پسندوں، مستضعفین، مقاومین، علماء اور صحیح فکر کے حامل مفکرین سے اپیل کرتے ہیں عظیم قائد امام خامنہ ای کے گرد جمع ہوجائیں، اور بلاخوف و خطر، اونچی آواز سے، ایران کی بہادر قوم کی حمایت کا اعلان کریں کیونکہ ہمارا اتحاد تسلط پسندی اور اس جارحیت کے پیچھے کارفرما عزائم کو ناکام بنائےگا۔

- امریکی صدر کی طرف سے ایران کے اعلی دینی راہنماؤں کو قتل اور اسلامی جمہوریہ کو جارحیت کی دھمکیاں، پورے خطے کی اقوام اور تمام تر احرار عالم کے خلاف جارحیت ہے۔

- امریکہ پورے خطے کو لاقانونیت اور افراتفری کی طرف اور دنیا کو لا متناہی بحرانوں کی طرف دھکیل رہا ہے گوکہ اس کو اس میدان میں شکست و ذلت کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا۔

- ایران کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق ہے اور خطے کی اقوام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کا پورا حق ہے کہ اس عظیم قائد اور ایران کے ساتھ ایک مورچے میں آ کر کھڑے ہوجائیں۔

- استبدادیت اور مطلق العنانیت کی علامت امریکہ اور جرائم پیشہ اسرائیل ایران اور سپاہ پاسداران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے سے عاجز ہیں، یہ قوم کبھی شکست نہیں کھاتی اور سابقہ تنازعات سے اس قوم کی ثابت قدمی اور بہادری ثابت ہو چکی ہے۔

- اس وقت صہیونی ریاست کی بے بسی عیاں ہو چکی ہے اور معلوم ہؤا ہے کہ اسے اپنی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار اتنے عظیم نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے چنانچہ وہ اب امریکہ کو اپنی پشت پناہی کے لئے امریکہ کو میدان جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے۔

- گوکہ صہیونی دشمن عاجز و بے بس ہوچکا ہے لیکن اس سے ہماری یہ ذمہ داری ٹل نہیں جاتی کہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوجائیں اور ہر طریقے سے استکبار و استبدادیت کے خاتمے کی کوشش کریں۔

- اسلامی جمہوریہ مظلوموں اور مقاومت، فلسطین اور قدس کی آزادی کی حمایت کی نمایاں علامت ہے، اور یہ ایک قابل قدر اخلاقی تجربہ ہے اور امریکہ کی سرکردگی میں سرگرم عمل جابر اور ظالم قوتیں اس ترقی پسندانہ انسانی نمونے اور ایران اور اس کی عظیم قوم کی استقامت اور ثابت قدمی کو برداشت نہیں کر پائے۔

- سوال یہ ہے کہ ایران پر جارحیت کے لئے اسرائیل اور امریکہ کا کھوکھلا بہانہ کیا تھا؟ ان کا بہانہ یورینیم کی افزودگی اور اس کا پرامن جوہری پروگرام تھا جس کو قوم کی خدمت کے لئے بروئے کار لایا جاتا ہے اور یہ وہ حق ہے جو تمام تر بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تمام ممالک کو دے دیا ہے، اور یہ ہرگز نقصان دہ نہیں ہے بلکہ یہ ایران اور خطے ایک بڑا سائنسی اور علمی قدم ہے جو سو فیصد اندرونی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر حاصل کیا گیا ہے اور اس میں کوئی بھی بیرونی امداد شامل نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha